کراچی: پاکستان کے مشہور میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیوسیزن 9 کا پہلا ٹریلر جاری،فنکاروں نے’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ ترانے گا کر شہدائے پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کی جانب سے جاری کردہ 3 منٹ کی اس ویڈیو میں پاکستان کے معروف گلوکاروں عابدہ پروین، راحت فتح علی خان، شہید امجد صابری، علی عظمت، نوری، فاخر، قرۃ العین بلوچ، میشاشفیع، زیب بنگش، صنم ماروی، عمیرجسوال، احمد جہانزیب، سائیں ظہور، نصیبو لال، رفاقت علی، جاوید بشیراور نعیم عباس روفی سمیت نئے نوجوان گلوکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو جگاتے ہوئے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربانیں کرکے ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Dedicated to those who sacrificed their todays for our tomorrows. #CokeStudio9https://t.co/le40EwUZ9t
— Coke Studio (@cokestudio) August 6, 2016
کوک اسٹوڈیو کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختصر وقت میں #CokeStudio9 ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔ کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ویڈیو نشر ہونے کے بعد شہید قوال امجد صابری کو عوام الناس کی جانب زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس ویڈیو پر اپنے دلی تاثرات پیش کیے، ویڈیو میں جہاں دیگر فنکاروں نے نغمے کے کچھ اشعار پڑھے وہی امجد صابری کے حصے میں ’’حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہوگا‘‘ آئے جس کے بعد ان کے مداحوں میں ایک بار پھر اُن کی کمی شدت سے محسوس ہونے لگی۔ یاد رہے کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ سیزن کے آغاز کے موقع پر ملی نغمہ سوہنی دھرتی پیش کیا گیا تھا جسے سامعین نے بہت سراہا تھا۔ قبل ازیں یہ نغمہ 60 کی دہائی میں میڈم ’’نورجہاں‘‘ کی آواز میں ریکارڈ گایا گیا تھا جو سامعین میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرتا ہے۔
Tears in eyes watching #AmjadSabri in #CokeStudio9 pic.twitter.com/l3XWBbrfdQ — Rabia Khan (@Raabya_Khan) August 6, 2016
Of course the glimpse of #AmjadSabri is the only worth mentioning thing. May his soul rest in peace. #Respect
— Lord #Me (@SajjadHashmi) August 6, 2016
Amazingly Emotional Tribute! dedicate it to the victims of #Extremism & religious Intolerance like #AmjadSabri https://t.co/ejbxw8oMwf — S Malaika Raza (@MalaikaSRaza) August 6, 2016
The nation will miss your presence. #CokeStudio9#amjadsabri pic.twitter.com/SdvvkdS8WU
— Mustafa (@Hydronium112) August 6, 2016
Just saw the promo for #cokestudio..Still can’t believe #amjadsabri is no more — Wajeeha Hussain (@Wajeeha_H) August 6, 2016
#AmjadSabri is still alive in Our Hearts, #CokeStudio9
— محمد عمیر دبیر (@UmairDabeer) August 6, 2016
Tears were shed from my eyes when i suddenly saw #AmjadSabri in #CokeStudio9 — Attia_kiran (@attia_kiran) August 6, 2016