تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

برطانوی شہر گلاسگو کے ریسٹورنٹ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

لندن: برطانوی شہر گلاسگو کے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس میں‌ متعدد افراد زخمی، ہوٹل کے کمرے زمین بوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر گلاسگو کے نجی ہوٹل میں زرردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے  جبکہ دھماکے سے زمین بوس ہونے والے کمروں کے ملبے کو بھی صاف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

blast-post

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اطراف کی سڑکوں پر آمدورفت بند کردی گئی ہیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں خلل پیدا نہ ہوسکے۔


سیکورٹی اداروں نے علاقہ سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، اسپتال منتقل کیے جانے والے افراد میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ ریسکیو اداروں کے رضاکاروں نے ملبے کے نیچے زخمیوں کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -