اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ریو اولمپکس، امریکہ میڈل ٹیبل پر سرفہرست،مائیکل فیلپس نے 21واں گولڈ میڈلز جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل : ریو اولمپکس میں امریکہ نو گولڈ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے، اولمپکس مقابلوں میں چوتھے دن امریکہ کے کھلاڑیوں نے مزید چار طلائی تمغے جیتے ہیں اور یوں وہ مجموعی طور پر 26 تمغوں کے ساتھ بدستور میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے, امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے دوسو میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا، فیلپس کے مجموعی گولڈ میڈلز کے تعداد 21 ہوگئی۔

Olympics-main

ریو اولمپکس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میڈلز ٹیبل پر امریکہ نے نو طلائی تمغوں کے ساتھ بادشاہات قائم کررکھی ہے، سوئمنگ کنگ امریکی تیراک مائیکل فیلپس کی میڈل جیتنے کی چاہت کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، چار ضرب سو میٹر میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے دو سو میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا۔

یہ فیلپس کا ریو اولمپکس میں دوسرا جبکہ مجموعی طور پر اکیسواں گولڈ میڈل ہے۔

خواتین جمناسٹک ٹیم ایونٹ میں بھی امریکہ نے میدان مارا، امریکی ٹیم نے جمناسٹک کے بہترین موو دکھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، روس کی ٹیم سلور میڈل کی حق دار ٹھری۔

Olympics-main-3

مینز جوڈو کی اکیاسی کلو گرام کیٹگری میں روس کے کھاسن کھلمورزیو نے امریکہ کے ٹریوس اسٹیون کو مات دے کر طلائی تمغہ جیتا۔
rio-2
rio-1

ویمنز جوڈو کی تریسٹھ کلو گرام کیٹگری میں سلووینیا کی ٹینا نے فرانس کی جوڈوکا کو زیر کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

rio-3

rio-6

خواتین ویٹ لفٹنگ کی تریسٹھ کے جی کیٹیگری میں چین کی ڈینگ وی نے دو سو باسٹھ کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

Olympics-main-9

ایونٹ کے تیسرے روز ارٹیسٹک جمناسٹک ایونٹ میں جاپانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا، ویمنز رگبی میں آسٹریلیا نے تاریخ رقم کردی۔ آسٹریلیا نے روایتی حریف نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار رگبی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، کینیڈا کی ٹیم برطانیہ کو زیر کرکے برانز میڈل کے حق دار ٹھری۔

rio-7

ویمنز تلوار بازی میں روسی ایتھلیٹ چھائیں رہیں۔ روس کی یانا ایگورین نے ہم وطن سوفیا ولیکایا کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔

rio-9

ویمنز جوڈو کی ستاون کلوگرام کٹیگری میں برازیل کی رافئیلا سلوا نے منگولیا کی سومیا دورجسورین کو مات دے کر گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔

rio-11

ویمنز ویٹ لفٹنگ کی اٹھاون کلو گرام کٹیگری کی ابتدائی دو پوزیشن تھائی کھلاڑیوں نے اپنے نام کی۔ تھائی لینڈ کی سکانیا سریسورت نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں