جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مفتی عبدالقوی ’قندیل بلوچ قتل کیس ‘میں ملزم نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پیشرفت کرتے ہوئے پولیس نے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کو مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کے والد عظیم کے بیان کی روشنی میں دفعہ’’ 109 ت پ‘‘ یعنی اعانتِ جرم کا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے آئندہ بارہ گھنٹوں میں مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ، پولیس کا موقف ہے کہ مفتی قوی سےقندیل بلوچ کے قتل سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیأ*

 اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے پولیس کی جانب سے مرتب کردہ تحریری سوال نامے کے جواب میں کہا تھاکہ قندیل بلوچ سے پہلی ملاقات ٹی وی پروگرام اور آخری تیرہ رمضان کو کراچی کے ہوٹل میں ہوئی تھی۔

مفتی قوی نے پولیس کے سوالوں کا جواب دے دیا*

اس معاملے میں جب مفتی عبدالقوی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا نمبر مسلسل بند آرہا ہے۔

اس سے قبل ماہِ رمضان میں رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ ’سیلفیز‘ بھی منظرِ عام پر آئی تھیں، جن کے باعث مفتی عبدالقوی کو کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کا بھائی وسیم ، کزن حق نواز، عبدالواسق اورظفر پہلے ہی پولیس کی حراست میں موجود ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ قندیل بلوچ کا شمار پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی دس شخصیات میں ہوتا تھا وہیں انکے فیس بک پر انھیں فالو کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں