بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی سے ٹارگٹ کلرفرعون گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ۔ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر فرعون کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئےپولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

تھانہ ۔ٹیپو سلطان پولیس نے خفیہ اطلاع  پرکارروائی کر کے فرعون کو پکڑلیا۔ یہ کوئی اصلی فرعون نہیں مذکورہ ملزم سیاسی جماعت کا مبینہ ٹارگٹ کلر ربانی عرف فرعون ہے۔ جسے ٹیپو سلطان پولیس نے گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم فرعون ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا ملازم ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

ملزم ربانی عرف فرعون  نے مختلف وارداتوں میں گیارہ افراد کو اپنی فرعونیت کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی علاؤالدین عرف کالا پہلے سے گرفتار ہے، ملزم فرعون سے مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں