جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شاہد مسعود پر پابندی، چیئرمین پیمرا و سیکریٹری اطلاعات قائمہ کمیٹی طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر پابندی کے حوالے سے وضاحت کے لیے چیئرمین پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات کو طلب کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کامل علی آغا نے اے آر وائی کے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود اور پروگرام کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود پر45 دن کے لیے عائد کی گئی پابندی پروضاحت دینے کے لیے چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور سیکرٹری اطلاعات کو 22 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔


Standing Committee meeting called over banning… by arynews

ذرائع کے مطابق کامل آغا نے چیئرمین پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات سے وضاحت طلب کی ہے کہ اے آر وائی کے پروگرام پر کس بنیاد پر پابندی لگائی گئی،آیا پابندی لگانے سے قبل کوئی نوٹس جاری کرکے ڈاکٹر شاہد مسعود کا موقف سنا گیا تھا اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کیا پروگرام کی یک طرفہ بندش آزادیٔ اظہار کو متاثر نہیں کرتی؟

ذرائع کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات پیمرا کے چیئرمین کی قواعد و ضوابط کے برخلاف تعیناتی پر بھی تحفظات رکھتے ہیں اور 22 اگست کو ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی اور سیکرٹری اطلاعات سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں