اشتہار

آزاد کشمیر میں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر: صدر کے انتخاب کے لئے آزادکشمیر اسمبلی میں پولنگ جاری ہے، مسعود خان مسلم لیگ ن اور چوہدری لطیف اکبر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں، اراکین اسمبلی تین بجے تک حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں صدر کا انتخاب آج ہورہا ہے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، مسلم لیگ ن کے مسعود خان اور پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر مدمقابل ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 48 اراکین جبکہ کشمیر کونسل کے 7 اراکین صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتوں مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف نے صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ
جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان نے ابھی تک اسمبلی رکنیت کا حلف ہی نہیں اٹھایا تو وہ اپنا ووٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ایوان میں مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں