جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا، اداکار فیصل قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میں نے کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی کسی پارٹی کا حصہ ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پیغام کے ذریعے کیا، اس پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی کسی جماعت کا حصہ ہوں‘‘۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’’میں ہر اُس جماعت کے ساتھ کھڑا رہوں گا جو پاکستان کی فلاح کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے گی اور ملک کی خدمت کرے گی‘‘۔

F Qureshi

یاد رہے کچھ دیر قبل پاک سرزمین کے سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں شوبر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر فیصل قریشی بھی شوبز شخصیات  کے ہمراہ تھے، اس ملاقات میں تمام افراد نے پاک سرزمین کے رہنماء مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی جن میں وہ خود بھی شامل تھے۔

FAISAL POST 1

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں بھی فیصل قریشی کو شمولیت کا اعلان کرنے والے افراد کے پیچھے بیٹھے دیکھا گیا تھا جس کے بعد فیصل قریشی کے مداحوں نے اُن سے رابطہ کیا۔

FAISAL POST 2

بعد ازاں نامور فنکار نے اپنے فیس بک پیج پر مداحوں کے نام جاری پیغام میں اس ملاقات کی وضاحت بیان کی اور سیاسی زندگی کے حوالے سے اہم فیصلہ سنایا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اُن کے اس فیصلے پر اظہار مسرت بھی کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں