جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دفعہ 144 کا نفاذ:ریڈ زون میں اجتماعات پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے حساس علاقے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی, اب ایم کیو ایم یا کوئی بھی جماعت پریس کلب، گورنر ہائوس یا وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر احتجاج نہیں کرسکے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اس حوالے سےنوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ریڈ زون میں آئندہ دو ماہ کی مدت تک پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی ہوگی،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے بعد اس کے دفاتر سیل کرنے اور کریک ڈائون کے رد عمل کے طور پر متحدہ قومی موومنٹ‌ کے کارکنان دوبارہ پریس کلب پر جمع ہو کر گورنر ہائوس یا وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب احتجاجی مارچ کرسکتے ہیں، اس خدشے کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی تاکہ احتجاج کا قبل از وقت سدباب کیا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں