جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا جہلم میں جلسہ ‘ حکومت کے خلاف نیا گانا

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آج جہلم میں جلسہ کرنےجارہے ہیں‘ جلسے کے لیے ڈی جے ولی نے وفاقی حکومت کے خلاف ایک گانا بھی تیار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 کے انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لئے تحریک انصاف آج ایک جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے جس سے پارٹی کے سربراہ عمران خان کا خطاب شیڈول ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جہلم میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اس وقت کرنے چاہئے تھے جب حمزہ شہباز جلسے کیا کرتے تھے‘ میرے پاس کون سی کوئی وزارت ہے اور نہ ہی میں کوئی حکومتی عہدیدار ہوں۔ میرے پاس عوام کو دینے کے لیے صرف منشور ہے۔

یاد رہے کہ اس جلسے کے لیے ڈی جے ولی نے ایک نیا گانا بھی تیار کیا گیا ہے جس کے کے بول’’ہائے ہائے حکومت لےڈوبی‘‘ ہیں۔ا س گانے کے شاعر قیصر ندیم گڈو ہیں اور یہ گانا جہلم جلسے میں پیش کیا جائے گا ‘ جس کی منظوری عمران خان سے لی جاچکی ہے۔


>

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں