جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دہلی کالونی میں فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے فیصل واوڈا محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نیب کے دفتر سے اپنے گھر کی جانب رہے تھے کہ دہلی کالونی میں اُن کی گاڑی پر عقب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاری کومعمولی نقصان پہنچا تا ہم فیصل واوڈا محفوظ رہے۔

فیصل واوڈا نے ار آر وائی نیوز کے رہورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ڈرائیو کر رہے تھے اور نیب آفس میں اپنا بیان قلم بند کروا کے اپنے گھر کی جانب روانہ تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے اُن کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی خوش قسمتی سے گاڑی بلٹ پروف تھی جس کے باعث میں محفوظ رہا۔

فیصل واوڈا کے محافظین کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان پنجاب کالونی کی طرف فرار ہو گئے جس کے بعد شاہراہ پربھگڈرمچ گئی اورافراتفری پھیل گئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ابتدائی شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق دہلی کالونی کے قریب فیصل واوڈا پر مبینہ فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہںوئے ایس ایس پی ساوُتھ سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں