اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ کی ایم کیو ایم کی گرفتارخواتین کوسہولیات دینے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ایم کیو ایم کی گرفتارخواتین کو قانون کے مطابق ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ٹیلی فون کرکے اے آر وائی نیوز کے بیورو آفس پر حملے کے الزام میں گرفتار خواتین کے بارے میں خصوصی ہدایات دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ گرفتارخواتین سے عزت اوراحترام سے پیش آئیں ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے اور ان کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گرفتارخواتین کارکنان کو قانونی مدد چاہئیے تو اس کا بھی انتظام کیا جائے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم سیکریٹریٹ کا متحدہ رہنماؤں سے رابطہ، گرفتار خواتین کی تفصیلات طلب

علاوہ ازیں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایم کیو ایم کے اسیر کارکن محمود خان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے، محمود خان کو آج سینٹرل جیل سے سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں : دفتر پر حملے میں ملوث خواتین کو معاف کرتا ہوں، صدر اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال

آئی جی سندھ نے دوران حراست متحدہ کے کارکن ہلاکت کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر نامزد کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے انکوائری افسر کو معاملے کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پرپیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں