جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان کا اقوام متحدہ سے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیربھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک اور خط لکھا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور پاکستان نے ایک بار پھر فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے خصوصی نمائندے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے اور مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک طویل عرصہ سے جاری ہیں اور ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں جبکہ بھارت کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لیے بھرپور کوشیشیں کر رہا ہے۔

پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، چمن گیٹ پر پاک افغان انتظامیہ کی ملاقات ہوئی ہے، باب دوستی کھول دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں