پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

موٹر وے پر جھگڑے کے ذمہ داران کوکیفرکرادرتک پہنچائیں گے،آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے موٹروے پولیس اور پاک فوج کے 2 افسران کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور موٹروے پولیس کے درمیان تنازع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تمام تفصیلات و شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس اور پاک فوج کے افسران کے درمیان جھگڑا افسوسناک امر ہے تحقیقات کے بعد اس کیس میں قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

cop 3

یاد رہے 10 ستمبر کو موٹر وے پولیس کے 4 اہلکاروں نے دو تیزرفتارکاروں کو تعاقب کے بعد ٹریفک قوانین کی سرکوبی کرنے پر جہانگیرہ کے مقام پر روک لیا،کرولا اور ہنڈائی کار میں سوار افراد نے خود کو حساس ادارے کا اہلکاربتایا۔

incident report 1

تا ہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جب موٹر وے پولیس کی جانب سے چالان کیا جانے لگا تو اس دوران گاڑی میں سوار حساس ادارے کے اہلکاروں اور موٹر وے پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جو تصادم کی شکل اختیار کر گئی۔

incident report 2

اطلاع ملنے پر مزید فوجی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ طور پرموٹر وے پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے جنہیں آئی جی موٹر وے پولیس کی مداخلت کے بعد رہا کردیا گیا۔

بعد ازں تشدد کے باعث زخمی ہونے والے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں انسپکٹر محسن تورو،ہیڈ کانسٹبل جلال شاہ ،عاطف خٹک اور ڈرائیور شاہ زیب کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں