پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ڈاکٹر فاروق ستار کو اسپتال سے چھٹی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، اسپتال ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کو گھر جانے کی اجازت تو مل گئی لیکن انہیں مزید آرام کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال ترجمان انجم رضوی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے تمام ٹیسٹ ٹھیک ہیں، اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو کاندھے اور پسلیوں میں درد ہے، ڈاکٹرز نے انہیں کم از کم ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔


مزید پڑھیں: حادثے میں فاروق ستار کو شدید نوعیت کی چوٹیں نہیں آئی، اسپتال ترجمان انجم رضوی


اس سے قبل نجی اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر انجم رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ فاروق ستار کو حادثے میں شدید نوعیت کی چوٹیں نہیں آئی، ڈاکٹر فاروق ستار کے سی ٹی اسکین،الٹراساؤنڈ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے، ابتک کے ٹیسٹ میں کوئی خطرناک چوٹ سامنےنہیں آئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے کراچی آرہے تھے کہ رات تقریباً بارہ بجے نوری آباد کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی نے چار سے پانچ قلابازیاں کھائیں، جس کے نتیجے میں بلٹ پروف گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


مزید پڑھیں : ڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ


خطرناک حادثے میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ اور ان کے چار گارڈ شدید زخمی ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں