جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سانحہ کوئٹہ کے شہداء کا چہلم، ژوب میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

ژوب: سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے چہلم کے موقع پر ژوب میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر 8 اگست کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے وکلاء و دیگر شہداء کی چہلم کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب بلوچستان وکلاء نے سانحہ آٹھ اگست کے شہداء کا چہلم 23ستمبر کو منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ چہلم تک عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔


مزید پڑھیں : سانحہ کوئٹہ میں شہداء کی تعداد 74 ہوگئی


واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور 112 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت سول اسپتال لائی گئی تو اس دوران ہسپتال میں زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت سول اسپتال میں وکلاء اور میڈیا نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں