اسلام آباد: ٹیکس دہندگان کی تعداد کو بڑھانے کے لئے حکومت نے سرتوڑ کوششیں کرلیں لیکن ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں کمی ہوگئی۔
حکومت کا دعوی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا،ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے مگر حقائق کچھ اور ہی ہیں، ایف بی آر کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ٹیکس دہندگان میں صرف دس ہزار کا اضافہ ہوا ۔
سال دو ہزار پندرہ کی ٹیکس ڈائریکٹری میں صرف دس ہزار سات سو پینتالیس نئے افراد کا اندارج ہوا ، کاروباری طبقے کیلئے ایمنسٹی اسکیم و مراعات مگر جنہوں نے ٹیکس نہیں دینا وہ نہیں دے رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس دینے والی کمپنیوں اور ایسوسی ایشنز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حکومت کو کم از کم تین لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بیس کروڑ کی آبادی میں سے صرف سینتیس لاکھ افراد رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان ہیں ۔