اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،او آئی سی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہونے والے رابطہ گروپ کے اجلاس کی سربراہی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے کی۔

اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ، نائیجریا اور سعودی عرب کے سینئر نمائندوں، کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں اور آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان بھی شریک تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کرے جبکہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی کشمیریوں کے قتل پر تشویش

انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز پیلیٹ گنز کا استعمال کرکے کشمیریوں سے ان کی بینائی تو چھین سکتی ہے لیکن کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نہیں دبایا جاسکتا۔

نمائندگان نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو یادداشت بھی پیش کی جبکہ رابطہ گروپ کے ارکان نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتے رہنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

اس اجلاس کے سامنے آنے والی تجاویز کو قلم بند کرلیا گیا ہے جسے ضروری کارروائی کے لیے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو نوجوان حریت پسند کمانڈر برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہندوستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں ظلم و ستم اور سفاکیت کی بدترین مثال پیش کی گئی جس کی وجہ سے 100 سے زائد کشمیری شہید اور 10 ہزار کے قریب کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں