اشتہار

بھارتی دارالخلافہ ملازم پیشہ خواتین کے لیے سب سے خطرناک شہر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملازم پیشہ خواتین کے لیے دہلی بھارت کا بدترین جب کہ سککم بہترین شہر قرار پائے۔

یہ تحقیقاتی رپورٹ امریکہ کے معروف ادارے ’’مرکز برائے حکمت عملی اور بین الاقوامی مطالعے‘‘ اور ’’ناتھن ایسوسی ایٹس” کی مشترکہ کاوش کے تحت مرتب کی گئی جس کے مطابق بھارت کے شمال مشرقی علاقے ”سککم” کو 40 پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد ملازم پیشہ خواتین کے لیے محفوظ ترین اور سازگار شہر قرار دیا گیا جب کہ بھارتی دارلخلافہ دہلی محض 8.5 پوائنٹ حاصل کر کے بھارت کا ملازم پیشہ خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ شہر بن پایا ہے۔

مندرجہ بالا رپورٹ کے مندرجات بھارت کے دارالخلافہ میں معاملات کی سنگینی کے عکاس ہیں،خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم اور زیادتی کے واقعات نے دہلی کو خواتین کے لیے غیرمحفوظ علاقہ بنادیا ہے جہاں خواتین کو دوران سفر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے اور دوران ملازمت جنسی طور پر ہراساں کیا جانا عام سی بات ہے۔

- Advertisement -

اس کے برعکس 1975 میں باقاعدہ طور بھارت میں شامل ہونے والی ایک چھوٹی سی ریاست ”سککم” جو نیپال اور بھوٹان کے سرحدی علاقوں کے قریب واقع ہے،ملازم پیشہ خواتین کے لیے سب سے محفوظ، آرام دہ اور سازگار شہر پایا ہے۔

اس رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیے چاربنیادی فیکٹرزکو اساس بنایا گیا تھا جن میں خواتین کے لیے فیکٹریوں میں قانونی طور پراوقات کار میں سختی، ریٹیلرز اور آئی ٹی سیل میں کردار اور ملازم پیشہ خواتین کو حاصل عدالتی انصاف پر مبنی نظام کی عدم دستیابی اور مشہر میں ملازم پیشہ خواتین سے روا رکھے جانا والا سلوک شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں