اسلام آباد : نوازحکومت نے صرف پٹرولیم مصنوعات اور گیس پرعائد ٹیکسوں کی مد میں دس کھرب روپے عوام سے وصول کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل سستا ہورہا ہے مگر حکومت کے بھاری ٹیکسوں نے پاکستانیوں سے یہ خوشی بھی چھین لی۔ تیس جون دوہزار سولہ کو ختم ہونے والے مالی سال میں حکومت نے نوسو بارہ ارب روپے تیل اور گیس پر ٹیکسوں کی مد میں عوام سے وصول کئے۔
اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک سو انچاس ارب روپے ، اسی ارب روپے گیس انفراسٹرکچر ڈیولیپمنٹ کی مد میں حاصل کئے۔
گیس سر چارج کی مد میں تنتیس ارب روپے ، گیس اور تیل پر رائلٹی کی مد میں اٹھاون ارب روپے حاصل کئے ۔
حکومت نے پانچ سو بیاسی ارب روپے بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں وصول کئے گئے، تیل اور گیس پر عائد سیلز ٹیکس سے دو سو
انیس ارب روپے حاصل کئے گئے جبکہ گھریلو صارفین سے گیس پر سیلز ٹیکس کی مد میں اٹھارہ ارب روپے حاصل کئے گئے ہیں۔