جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ پانامہ لیکس پردرخواستوں کی سماعت کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر لگائے گئے اعتراضات پر سماعت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں درخواستوں پر سماعت منگل کے روز سپریم کورٹ کے چیمبر میں کی جائے گی جس کی سربراہی خود چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی کریں گے۔

اسی سے متعلق : پانامہ پیپرز،نیوزی لینڈ ٹیکس سے بچنے والوں کے لیے محفوظ ترین جگہ

یاد رہے کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اورامیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پاناما لیکس میں وزیر اعظم پاکستان کے اہل خانہ کے نام آنے کے بعد وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کی تھیں۔

واضح رہے رجسٹرار سپریم کورٹ نے اس سے قبل ان درخواستوں کو نا قابل سماعت اور دیگر اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا جس کے بعد درخواست گذاروں نے اعتراضات کو دور کر کے دوبارہ جمع کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی،پاناماپیپرز پرپارلیمانی کمیٹی کےقیام سےمتعلق تحریک میں

پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے اہل خانہ کے ناموں کے آنے اور اُن کے صاحبزادوں کی جانب سے آف شور کمپنیاں رکھنے کے اقرار کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی نا اہلی کا مطالبہ کر دیا تھا جس کے بعد پانامہ لیکس پر حکومتی اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جن کا تا حال کوئی نتیجہ نہیں نکل پایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں