میانوالی:صوبہ پنجاب کے علاقے میانوالی کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کےمطابق میانوالی کے قریب ٹریفک کے حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،حادثہ ایم ایم روڈ پر پیش آیا جہاں کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز استپال میانوالی منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی،حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے تھے۔