اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

توانائی صارفین سے سالانہ سو ارب روپے ٹیکس لیا جا رہا ہے، اکانومی واچ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے مرکزی حکومت توانائی کے صارفین سے سالانہ ایک کھرب روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، جو صریحاً زیادتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس سیکٹر سے نو سو بارہ ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے گئے ہیں ، اگر ٹیکس کی شرح مناسب رکھی جاتی تو عوام پر بوجھ کم ہوتا اور معیشت ترقی کرتی۔

انہوں نے کہا کہ سال رواں میں ٹیکسوں کی وصولی میں مزید اضافہ ہو جائے گا کیونکہ کئی مصنوعات پر ٹیکس خاموشی سے بڑھا دیا گیا ہے۔

ٹیکس جمع کرنے میں ایف بی آر کی ناکامی کے سبب حکومت عوام اور معیشت کے مختلف شعبوں پر بلا واسطہ اور بالواسطہ ٹیکس بڑھاتی ہے، جو ملکی مفادات کے خلاف ہے کیونکہ اس سے ارتکاز زر بڑھتا ہے ،اس پالیسی سے امیر مزید دولتمند اور غریب مزید غریب ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں