اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف، پاکستان کو فنڈ زکی آخری قسط بھی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو تین سالہ پروگرام کے تحت جاری کیے گئے قرض کی آخری قسط 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کلیئرنس دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کافی معاشی اصلاحات کی ہیں تاہم ان اصلاحات پر عملدرآمد ابھی نامکمل ہے جس کے بعد تین سالہ پروگرام کے لئے 6.4 ارب ڈالر کے تین سالہ پروگرام کی آخری قسط دس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے قرضے کی یہ اقساط عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام کی سخت نگرانی کے بعد ادا کی گئی ہیں تا ہم اب آخری قسط کے جاری ہونے کے بعد پاکستان کو اس پروگرام کے تحت لیے گئے قرضے کی 2020 سے ادائیگی کرنا شروع کرنا ہوگا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا 12 واں اور آخری جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے مشن چیف ہرالڈ فنگر نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آخری قسط کے اجرا کا فیصلہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد کرلیا ہے۔

تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کےبعد بھی پاکستان کو معاشی معاملات پراپنی تجاویز دیتا رہے گا اورمعاشی کارکر دگی کو جانچنے کا عمل جاری رکھے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں