اشتہار

بھارتی جارحیت،آج صبح نیزہ پیرسیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

نیزہ پیر : بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کا عمل جاری ہے گزشتہ رات افتخارآباد میں فائرنگ کے بعد آج صبح سے نیزہ پیرسیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا عمل جاری ہے،آج صبح 30 :11 بجے سے نیزہ پیرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نیزہ پیرسیکٹرمیں بھارتی فائرنگ اوراشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج دن چڑھے بھارتی فوج نے نیزہ پورسیکٹرمیں بلا شتعال فائرنگ کی ہے ،بھارتی جارحیت کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابق دونوںجانب سے فائرنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی افواج اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مستعد اور چاق و چوبند ہے،دشمن خوش فہمی میں نہ رہے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے بھارتی فوج کی جانب سے جاری لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا عمل 29 ستمبر کو اس وقت شروع ہوا جب بھارتی فوج نے بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے دو پاکستانی جوانوں کو شہید اور 9 کو زخمی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید

یاد رہے بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کو سرجیکل اسٹرائیک قرار دینے کا مضحکہ خیز دعوی بھی کیا تھا تا ہم وہ دعوی درست ثابت کرنے بری طرح ناکام رہے تھے۔

گزشتہ شب بھارتی فوج نے ایل اوسی پر آدھی رات کے بعد افتخار آباد کو نشانہ بنایا تھا اور بی ایس ایف نے سول آبادی پر فائرنگ اورگولہ باری کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں