اشتہار

بغداد میں بم دھماکوں میں 15افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراقی دار الحکومت بغداد میں داعش کا جلوس اور بازار پر تین خودکش حملوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق بغداد کے جنوب مغربی علاقے الآمین میں ایک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے خود کو پُرہجوم بازار میں اڑا دیا جس کے نتیجے میں 7 دکاندار جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

دوسرا خودکش دھماکہ پولیس کے مطابق دارالحکومت کے مشرقی علاقے ماشتال میں قائم ایک بازار میں ہوا جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ بغداد کے شمالی علاقے صابی البور میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

عراق کے دارالحکومت میں بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: بغداد میں کار بم دھماکہ،9 افراد ہلاک،20 زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عراق کے دارالحکومت بغدادمیں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئےتھے۔

واضح رہےکہ اقوام متحدہ کے عراق کے حوالے سے مشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ عراق میں ہونے والے پُرتشدد واقعات میں 1003 افراد جاں بحق ہوئے جس میں 609 شہری بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں