اشتہار

بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہورہا ہے ۔ جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریوں پر بات ہوگی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر مسلسل اشتعال انگیزیوں پر پوری قوم ہم آواز ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے، جو دو روز جاری رہے گا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

شام ساڑھے چار بجے ہونے والے اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں پر گفتگو بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، اجلاس میں مشترکہ قرار داد بھی منظور کی جائے گی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نواز شریف مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور قومی سلامتی پر پالیسی بیان دیں گے جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔


مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان


یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دشمن کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کو کھوکھلی دھمکیوں اور جارحانہ تیور سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک جیسے جھوٹے دعوں اور پروپیگنڈے سےعالمی برادری کو نہ بہکائے بلکہ خطے میں امن کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔ اقوام متحدہ کے لیے اب ضروری ہوگیا ہے کہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے، پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کیا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں