کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسی دنیا کا خواب دیکھتی ہوں جہاں امن ہو اور ہمارے بچے جنگ سے مکمل محفوظ رہ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا۔ پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ 5 برسوں سے اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہوں اور شوبز میں آنے کے بعد سے میں نے ہمیشہ ملک کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے کام کیا‘‘۔
پڑھیں: شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘کا پہلا جلوہ
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے
ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ’’میں ایک پاکستانی ہونے کے ناطے دنیا بھر میں ہونے والی ہر دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی زیادتی کی مذمت کرتی ہوں ۔اُن کا کہنا تھا کہ ’’مجھے کبھی کسی جنگ یا خونریزی سے خوشی نہیں ملتی تاہم میں ایک ایسی دنیا کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہمارے بچے جنگ اور خون خرابے سے محفوظ رہیں’’۔
یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند ہندوٗں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی
یاد رہے ماہرہ خان بالی ووڈ فلم رئیس میں کنگ خان کے ساتھ اداکاری کررہی تھیں تاہم اڑی سیکٹر اور لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کے بعد اداکارہ وطن واپس آگئیں۔