منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت،پاک فوج کا منہ توڑجواب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہے،بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کےباعث بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے آج صبح ساڑھے چار بجے سے سات بجے تک کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی،جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

مزیدپڑھیں:بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔

آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،جوانوں سےملاقات

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا تھااور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے عزم وحوصلے کی تعریف کی تھی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران پاک فوج کے جوانوں کا کہناتھا کہ ان کےحوصلے بلند ہیں اور وہ وطن کی خاطر جان بھی دیں گے لیکن وطن کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ پوری قوم جوانوں کی طرف دیکھ ری ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہرممکن تیاریوں کو یقینی بنائیں تاکہ لائن کنٹرول کے قریب موجود آبادیوں کو نقصان نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں