اشتہار

عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : عراقی فوج نے موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کےمطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا ہے کہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

عراقی فوج کے بریگیڈیئر جنرل حیدر فاضل نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موصل پر سے دولت اسلامیہ کا کنٹرول ختم کرانے کے آپریشن میں 25 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی سفارت کار بریٹ میک گرک نے ٹوئٹر میں کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد میں ‘اس تاریخی آپریشن میں عراق کے ساتھ کھڑا ہونا فخر کی بات ہے۔’

خیال رہےکہ آپریشن کے آغاز سے قبل ہزاروں پمفلیٹ عراقی فضائیہ کی جانب سے موصل میں گرائے گئے جس میں آپریشن کے آغاز کی وارننگ دی گئی تھی۔اورشہریوں سے درخواست کی گئی تھی کہ داعش کے ٹھکانوں سے دور رہیں تاکہ کسی قسم کی نقصان سے بچاجا سکے۔

اقوام متحدہ نے موصل میں لڑائی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس سے شہریوں پر بہت بڑے پیمانے پر اثر پڑے گا اور ایک اندازے کے مطابق موصل اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے 12 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکر البغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔عراق میں داعش کے زیر قبضہ موصل سب سے بڑا شہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں