اشتہار

بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبانیشور کے نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے ہسپتال کے ڈائیلسس وارڈ میں لگی۔آتشزدگی کے وقت ڈائیلسس وارڈ میں 7 جبکہ آئی سی یومیں 11 مریض تشویش ناک حالت میں موجود تھے۔

- Advertisement -

ضلع کُھردا کے کلیکٹر نِرنجن ساہو کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو سرکاری و نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سیکریٹری ہیلتھ آرتی آہوجا کا کہنا تھا کہ مریضوں کی ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب انہیں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا تھا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم بظاہر ایسا لگتاہے کہ آگ اسپتال کے ڈائیلسس وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آگ بجھانے کے لیے 10 سے زائد فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارت کی ریاست کیرالہ کے مندر میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں