جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شکار پور حملہ:‌ خود کش جیکٹس بنانے والے کا پتا چل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شکار پور: خان پور خودکش حملے کے لیے خود کش جیکٹس بنانے والے دہشت گرد کا پتا چل گیا، اے آر وائی نیوز نے ملزم عارف عرف معاذ کی تصویر بھی حاصل کرلی، ملزم خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے جس نے جیکٹس دینے کے ساتھ ساتھ دونوں حملہ آوروں کو ایک دن قبل اپنے ہاں قیام کرایا۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور خان پور خود کش حملے میں گرفتار ایک خود کش حملہ آور عثمان نے انکشاف کیا ہے کہ عارف عرف معاذ خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے، ہمیں جیکٹس عارف نے فراہم کیں اور وڈھ آمد سے قبل اپنے ہاں ایک روز قیام بھی کرایا۔


یہ پڑھیں:شکار پور میں دو خودکش حملے‘ 12 افراد زخمی


شکار پورمیں گرفتارخود کش بمبار کے تہلکہ خیز انکشافات

حملہ آور عثمان نے مزید بتایا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی حفیظ الدین پندرانی نے کی اور اس نے بھی ہم دونوں حملہ آوروں کو قیام کرایا،

شکارپور،خودکش بمبارکا پیچھا کرکے گولی ماری،کانسٹبل نذر

اے آر وائی نیوز کے نمائندے نذیر شاہ کے مطابق گرفتار حملہ آورعثمان نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ہم دونوں نے دہشت گردی کی تربیت ننگر ہار افغانستان میں حاصل کی،ایک ماہ تک تحریک طالبان پاکستان کے کیمپ میں قیام کیا، ہم دونوں کو عبداللہ نامی شخص افغانستان سے ساتھ لے کر یہاں آیا دونوں کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کو یہاں پہنچایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں