اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے نام پر چندہ جمع کر کے سرمایہ کاری کی گئی اور اُس سے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں جس کی آڈٹ رپورٹ سامنے آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ فلاحی اسپتال کے نام پر چندہ جمع کر کے سرمایہ کاری کی گئی جس کے واضح ثبوت قوم کے سامنے آچکے ہیں اگر عمران خان نے چوری نہیں کی تو وہ تلاشی دے دیں۔
پڑھیں: حکومت نے دھرنا روکا تو ذمہ دار خود ہو گی،عمران خان
دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجود افراد بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، جہانگیر ترین بھی ایسی ہی ایک کمپنی رکھتے ہیں وہ بھی تلاشی دیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹی او آرز سے متعلق حکومت نے اسمبلی میں بل پیش کیا ہوا ہے مگر وہ چیئرمین تحریک انصاف کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم اورعمران خان جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں،خورشید شاہ
انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئین میں کسی جگہ گنجائش نہیں کہ سرکاری دفاتر بند کروائے جائیں، حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مرضی کا تحقیقاتی افسر مقرر کرنے کی آفر بھی کی مگر افسو س کے عمران خان ماضی کی ساری باتیں بھول جاتے ہیں‘‘۔