اشتہار

بلاول بھٹو زرداری نے نثار کھوڑو کو سندھ کا صدر منتخب کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے نثار کھوڑو کو پیپلز پارٹی سندھ کا نیا صدر بنانے کا اعلان کردیا، نومنتخب صدر نے جیالوں کو 2018ء کے الیکشن کی تیاریوں کے احکامات دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپارٹی عہدیداران کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں مشاوت کے بعد چیئرمین نے سندھ کابینہ کے سنیئر وزیر نثار کھوڑو کو پی پی سندھ کا صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پی پی کی سنیئر رہنماء فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے اجلاس کے فیصلے سے آگاہ کیا اور پی پی کے نومنتخب صدر کا اعلان بھی کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نثار کھوڑو کو پارٹی صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’الیکشن قریب ہیں اور وقت بہت کم ہےتاہم نومنتخب صدر منجھے ہوئے سیاست دان ہیں انہوں نے پارٹی اور جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں‘‘۔

نومنتخب صدر نے قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں پارٹی کو متحرک کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں کراچی سے مزید نشتیں حاصل کی جائیں گی۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو محترمہ نصرت بھٹو کی برسی کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں