جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی: لیاری میں کارروائی،دوہرےقتل کا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق 2 روز قبل کراچی کے علاقےکھارادر کا غذی بازار میں بیکری پر لوٹ مار کے دوران 2 افراد کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارو ائی کے دوران دہرے قتل کے واقعہ میں ملوث دوسرے ملزم وسیم کچھی کو گرفتار کرلیاگیا۔

ملزم وسیم کچھی کو ملزم عبداللہ کچھی کی نشاند ہی پر لیاری کے علاقے نیا آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم عبد ا للہ کچھی کو فائرنگ کے واقعے کے کچھ دیر بعد سول اسپتال سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

دونوں ملزمان نے جمعرات کی صبح کوثر بیکری میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں بیکری کا مالک ممتاز اور سیلز مین اختر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

عزیز آباد دو نمبر کے علاقے میں رینجرزکے ٹارگٹڈآپریشن کے دوران مخصوص مقامات کا محاصرہ کیاگیا،اس موقع پر آپریشن کے دوران گلیوں میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے دو نوں گرفتان ملزمان کو حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقےکھارادار میں دو افراد کے قتل میں ملوث گرفتار دونوں ملزمان وسیم کچھی اور عبداللہ کا تعلق لیاری گینگ وار عمر کچھی گروپ سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں