جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ کا ہندو کمیونٹی کے لئے پیر کو عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لئے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ دیوالی منائیں حکومت آپ کی خوشیوں میں شریک ہیں، انھوں نے ہندو کمیونٹی کے لئے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ہندوبرادری کیلئے دیوالی کے اگلے روز پیر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت


یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے ہندوؤں کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیئے تھے، محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے اقلیتی برادری میں مستحقین کے درمیان فی کس پانچ ہزار روپے کے طور پر تقسیم کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے دیوالی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکریٹری کو 30 اکتوبر سے قبل ادائیگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔


مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم


واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی، جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر اقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا کہا گیا تھا، قرار داد مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پیش کی تھی جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں