اشتہار

امریکا میں صدارتی انتخابات منگل کو کیوں ہوتےہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکا میں صدارتی انتخابات منگل کو کیوں ہوتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟

ماضی بعید میں امریکی میں ریاستیں اپنی مرضی سے ووٹنگ کے دن کا تعین کیا کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں اکثر انتشار پیدا ہو جاتا تھا، 1792 میں ایک قانون کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ریاستی انتخابات کو صدارتی انتخاب سے 34 دن پہلے کرانا لازمی قرار دیا گیا لیکن معاملہ حل نہ ہوسکا۔

ذرائع ابلاغ کی کمی اور دیگر وجو ہات کے سبب انتخابی نتا ئج پر شکوک ظاہر کئے جانے لگے۔

- Advertisement -

درحقیقت انیسویں صدی میں امریکہ ایک زرعی ملک تھا اور کسانوں کو اپنی گھوڑا گاڑیوں پر بیٹھ کر قریبی پولنگ بوتھ تک پہنچنے میں بھی کافی وقت لگتا تھا  اور اتوار کو چل کر پیر کو ووٹ دینے کے لیے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔

بدھ کو مارکیٹ میں اناج بیچنے کا دن ہوتا تھا اور پھر کسانوں کو واپس لوٹنا ہوتا تھا، ایسے میں ایک ہی دن بچتا تھا جو تھا منگل۔

اس تناظر میں1845ء میں کانگریس نے ایک قانون کی منظوری دی، جس کے مطابق نومبر کے پہلے منگل کو انتخابات کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ تین یوم کی مسلسل تعطیلات بھی نہ ہوں اور جمہوری عمل بھی جاری رہے جس پر اب تک عمل کیا جا رہا ہے۔


مزید پڑھیں : امریکہ کا نیا صدر کون ہوگا؟امریکی صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی


خیال رہے کہ دنیا بھر کی نظریں نئے امریکی صدر کے انتخاب پر جمی ہیں، امریکا میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

امریکی ووٹر 58 ویں صدارتی انتخابات میں 46 ویں صدر کا انتخاب کریں گے، امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ارلی ووٹنگ میں اب تک چارکروڑ سے زائد افراد ووٹ ڈال چکے ہیں، میڈیا جائزوں کے مطابق ہیلری کوچوالیس اورٹرمپ کو چالیس فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں