اشتہار

امریکی صدر اوباما کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکی صدر براک اوباماآج وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کےمطابق صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے،دونوں کی ملاقات آج اوول آفس میں ہوگی جس میں اقتدار کی منتقلی کے امور پر گفتگو کی جائےگی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ جان کیری نے محکمہ خارجہ کےحکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرمپ کو اقتدار کی منتقلی میں مکمل تعاون کریں، ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے،اقتدار کی پرامن منتقلی پرہمیں فخر ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار کی پرامن منتقلی یقینی بنائی جائے، باراک اوبامہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر اوباما نےنو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی اوراپنی ٹیم کو ہدایات جاری کیں کہ نو منتخب صدر کو اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:ملکی ترقی کیلیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی، ہیلری کلنٹن

دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ صدارتی انتخاب میں شکست پر افسوس ہے،نتائج پر دکھ ہوا لیکن امریکہ کی ترقی کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی۔

ہلیری کلنٹن نے اپنے حامیوں سے کہا تھاکہ ٹرمپ کو قیادت سنبھالنے کا موقع دیا جانا چاہیے تاہم اس کے باوجود ٹرمپ کی جیت کے خلاف امریکہ کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ کے کئی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پراحتجاج

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کےسامنے گزشتہ روزمظاہر ہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں مانتےاس کےعلاوہ شکاگو،اوکلاہوما، کیلی فورنیا، پورٹ لینڈ، اوراوریگن جیسے علاقوں میں بطور احتجاج بہت سے لوگوں نے امریکی پرچم بھی جلائے ہیں۔

ادھرریاست واشنگٹن کےشہرسیاٹل اور کیلیفورنیا کے شہر فرانسسکومیں میں بھی ہائی اسکول کےہزاروں طالب علموں نےاحتجاجی ریلیاں نکالی اور ٹرمپ مخالف نعرے بازی کی اور کہا کہ ان کا مستبقل تباہ ہونے سے بچایاجائے۔

مزید پڑھیں:بلا تفریق رنگ و نسل‘مذ ہب تمام امریکیوں کی خدمت کروں گا: نومنتخب صدر ٹرمپ

واضح رہے کہ بدھ کے روز جیت کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لوگوں کو متحد رکھنے کی بات کہی تھی اور زور دیا تھا کہ وہ سبھی امریکیوں کے صدر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں