اشتہار

کامیابی کے بعد ٹرمپ کی نئی کابینہ تشکیل دینے پر مشاورت شروع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : صدارتی انتخاب کا معرکہ جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ تشکیل دینے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے نئے صدر بننے کے بعد اب اپنی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کر رہے ہیں اور متوقع طور پر ان کی کابینہ ان کے وفاداردوستوں پر مشتمل ہوگی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی امریکی تجارت کے معاملات سنبھال سکتے ہیں، کرسٹی پہلے خود صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل تھے تاہم مہم سے دستبردار ہوکر ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔

- Advertisement -

ٹرمپ کے ایک اور قریبی ساتھی جیف سیشنز کا نام وزیر دفاع کے طور پر لیا جارہا ہے، مائیکل فیلن جو کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں، قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر مقرر کئے جاسکتے ہیں۔

trumo-1

سٹیون مینچن کا نام وزیر خزانہ کے طور پر لیا جارہا ہے، ری پبلکن نیشنل کمیٹی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بہترین روابط رکھنے والے رینس پرائبس کا نام چیف آف سٹاف یعنی وائٹ ہاؤس میں مشیر خاص کے طور پر لیا جارہا ہے۔

روڈی جولیانی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں، جولیانی 2008 میں ری پبلکنز کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل تھے لیکن جان مکین اور مٹ رومنی سے پیچھے رہ جانے کے باعث وہ اس دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

t2

ٹرمپ کی کابینہ سب سے اہم عہدہ وزیر خارجہ اوراس اہم عہدے کے لئے نیوٹ گنگرچ کا نام لیا جارہا ہے ، جارجیا سے تعلق رکھنے والے گنگرچ بعض اصولوں کی خلاف ورزی پر ماضی میں اسپیکر کے حیثیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نو منتخب صدر کی حیثیت سے پہلا قدم رکھ دیا ہے، جہاں انہوں نے اوول آفس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کی اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹرمپ کابینہ میں کون اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوتا ہے۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے


یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  ڈیموکریٹس کی امیدوارہیلری کلنٹن کوحیرت ناک شکست دے کر امریکا کے صدرمنتخب ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں