جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سپرمون دیکھنے کیلئے ساحل سمندر پر آنیوالے محتاط رہیں، چیف میٹرولوجسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپر مون آج شام طلوع ہوگا، میٹرالوجسٹ محمد ریاض نے خبردار کیا ہے کہ سپرمون دیکھنے کیلئے ساحل سمندر پر آنے والے لوگ محتاط رہیں۔

سپرمون آج شام کو طلوع ہونے جا رہا ہے، جو معمول کے چاند سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا، جسے دیکھنے کیلئے لوگ بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

چیف میٹرالوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ سپرمون دیکھنے کیلئے ساحل سمندر پر آنے والے لوگ محتاط رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سپر مون آج شام چھ بج کر باون منٹ پر دیکھا جاسکے گا، چاند زمین کے گرد دائرے کے بجائے بیضوی انداز میں چکر لگارہا ہے، اسی لئے کئی دہائیوں بعد زمین سے چاند کا فاصلہ کم ہو جاتا ہے تو چاند بڑا نظر آتا ہے، آج چاند زمین سے دولاکھ چھبیس ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا۔


مزید پڑھیں : پاکستانی آج 70 سال بعد “سپر مون” کو دیکھنے کیلئے تیار رہیں


سپرمون نمودار ہونے کا لوگوں کو بھی بے صبری سے انتظار ہے، سپرمون 68 سال پہلے 1948 میں دیکھا گیا تھا اور آج کے بعد نومبر 2034 میں دیکھا جائے گا۔


مزید پڑھیں : پاکستان میں سپر مون الرٹ جاری


اس سے قبل وفاقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سپرمون الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق  سپرمون کے موقع پر کشش ثقل پر اثر پڑے گا، جس سے سمندری لہروں میں غیر معمولی چڑھاؤ ہوگا، ساحلی علاقوں پر رہنے والے عوام کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں