اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حیدرآباد، مسلح ذہنی مریض نے اپنے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد : قاسم آباد میں مسلح شخص نے اپنے ہی بچوں کو یرغمال بنالیا ہے ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیےگھرکے باہر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے رہائشی ڈاکٹر ابراہیم نے اسلحہ کے ذور پر اپنے ہی اہلِ خانہ کو گھر میں یر غمال بنا لیا ہے اور کسی کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے جب کہ مسلح شخص کی جانب سے وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی کاری ہے،گھر میں موجود بچے اور ہمسائے شدید خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مسلح شخص کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے اور گھر کی کھڑی سے مسلح شخص سے مزکرات کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کا نام ڈاکٹر ابراہیم ہے جو کہ ایک ذہنی مریض ہے جس کا اپنے ایک رشتہ دار سے رابطہ ہوا ہے اور ،ابراہیم نے سوچنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت مانگا ہے جس کے بعد بات چیت کے لیے جانے والی پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں واپس آگئی ہیں۔

بعد ازاں مسلح ذہنی مریض ڈاکٹر سے مزاکرات کے لیے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو پہنچ گئے جنہوں نے مسلح شخص سے گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آپ کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں