اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

رینجرز کی کارروائی: را سے منسلک عسکری ونگ کا دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ میں کارروائی کرکے مبینہ طور پر را سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عتیق عرف جھینگا کو گرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ میں کارروائی کر کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’گارڈن کے علاقے سے گرفتار دہشت کی شناخت عتیق عرف جھینگا کے نام سے ہوئی، ملزم کا مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک جب کے اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔

- Advertisement -

rangers-jheenga

رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ اور اسلحے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث تھا، دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر شو مارکیٹ میں واقع دکان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ’’برآمد ہونے والا اسلحہ ایم کیو ایم لندن قیادت کی ایماں پر شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹاگٹ کلنگ کے لیے چھپایا گیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر دو ایل ایم جی، چار ایم جیز، ایک بائیس بور اسنائپر رائفل، تین ریپیٹر، تیس ماؤزر، چھ پسٹل، ایک بائیس بور پسٹل کے علاوہ پانچ ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں