اشتہار

سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان ہارٹ ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہناہے کہ پاکستان بھارت میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا، پاکستان کی شرکت کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے،تمام ترصورت حال کے باوجود پاکستان بھارت میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

دفتر خارجہ کےترجمان نے کہاکہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرکردارادا کرنے کی بات کی تھی جس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

- Advertisement -

نفیس ذکریا کا کہناتھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کواہمیت دیتے ہیں۔امریکی صدرکودورہ پاکستان پرخوش آمدید کہیں گے۔

پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے جس میں دیگر ممالک کی شمولیت کے بارے میں دونوں ممالک فیصلہ کریں گے۔

پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کرنے کے لیے ضرور جاؤں گا، کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں