تازہ ترین

تلخ تاریخ رکھنے والا سال اب تاریخ کا حصہ ہوگیا،ترک وزیراعظم

ماسکو: ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہناہے کہ تلخ تاریخ رکھنے والا سال اب تاریخ کا حصہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان تعلقات معمول کی سطح کی جانب رواں دواں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سرکاری دورے پر روس پہنچےتوکریملن میں ان کااستقبال کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کاکہناتھاکہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری پرخوشی محسوس کررہےہیں۔

روسی صدر کا کہناتھاکہ ماضی میں کچھ واقعات کی وجہ سے دوطرفہ تجارت میں کمی آئی ہےتاہم اب اس میں اضافے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تلخ تاریخ رکھنے والا سال اب تاریخ کاحصہ ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر دونوں ممالک میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

یاد رہے کہ ترک وزیراعظم نے روس روانگی سے قبل انقرہ ایئرپورٹ پر کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

مزید پڑھیں:ترکی نے شام کی سرحد پرروسی جنگی طیارہ مارگرایا

واضح رہےکہ گزشتہ سال ترک سرحد کے قریب ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارہ مارگرانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیداہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -