اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت، احاطہ عدالت سیاسی جلسہ گاہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی پیشی کارنرمیٹنگ کی شکل اختیارکرگئی، پی پی کے نومنتخب صدر نے  جیالوں سے خطاب کیا اور چیئرمین پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا جس کے جواب میں جیالوں نے احاطہ عدالت میں ہی کی زور دار نعرے بازی شروع کی اور سیاسی جلسے کا ماحول بنایا۔

تفصیلات کے مطابق چارسوباسٹھ ارب روپےکی کرپشن کے الزام میں نامزد ڈاکٹرعاصم کی پیشی پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد پرچم اور پلے کارڈاٹھائےعدالت کے باہر پہنچی اور اُن کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلاول بھٹو کی جانب سے کراچی کا صدر نامزد کرنے پر اُن کا شکرا گزار ہوں، پیپلزپارٹی پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کی خدمت کی اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا‘‘۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ پی پی کراچی ڈویژن کے نئےعہدیداروں کا اعلان، ڈاکٹرعاصم صدرمقرر ‘‘


ڈاکٹر عاصم نے الزام عائد کیا کہ عدالت میں زمینوں کے جعلی نقشے پیش کئے جارہے ہیں، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہناتھا وقت بدلتا رہتا ہے،کراچی مقامی لوگوں کا ہے اور میں بھی کراچی کا ہوں۔ ڈاکٹر عاصم نے طیارہ حادثہ اورجنید جمشید کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔


مزید پڑھیں: ’’ قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ڈاکٹر عاصم ‘‘


پیپلزپارٹی کے نومنتخب صدر  نے جلد انصاف ملنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی جیل سے باہر آؤں گا دوبارہ لوگوں کی خدمت کروں گا۔ دورانِ خطاب جیالوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے حق میں نعرے بازی کی گئی جس کے بعد احاطہ عدالت میں سیاسی جلسےکاماحول بن گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں