اشتہار

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، صورتحال پرغور کے لئے آسیان کا اجلاس آج ہورہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ینگون : میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن پرغورکے لئے جنوب ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرا ئےخارجہ کا اجلاس آج ینگون میں ہورہا ہے۔

میانمار کی ریاست رکھائن میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے، حکومتی فورسزاورانتہا پسندوں نے روہنگیا مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا ہے، سیکڑوں روہنگیا مسلمان جان بچانے کے لئے گھربار چھوڑ کر بنگلہ دیش اور دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہے۔

ینگون میں ہونے والے آسیان ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور مظالم پر غور کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ میانمارمیں روزانہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اورخواتین سے زیادتی کی اطلاعات مل رہی ہیں، آزاد مبصرین کوتحقیقات نہیں کرنے دی جارہی ہے، آسیان ممالک بحران کے حل کے لئے اقدامات کریں جبکہ حکومت میانمار نے آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ سیٹلائٹ سے حاصلہ تصاویر سے نشاندھی ہوتی ہے کہ صوبہ راخین میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے گھروں کو جلائے جانے میں میانمار کی فوج اور حکومت ملوث ہے۔


مزید پڑھیں : آنگ سانگ سوچی روہنگیا مسلمانوں کے لئے خاموش کیوں؟


حکومت میانمار، روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک کا شہری تسلیم نہیں کرتی، جس کی وجہ سے انہیں سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر تشدد اور ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر نوبل انعام حاصل کرنے والی میانمار کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے بھی مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نا انصافیوں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ میانمارکی فوج روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔فورسزمسلمانوں کے قتل عام،لوٹ ماراورخواتین سے زیادتی میں ملوث ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں