اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، سینئر ڈائریکٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرومندر پر واقع اسلامیہ کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر جاوید رحیم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہرقائد کے علاقے گرومند کے قریب واقع اسلامیہ کالج کے پاس کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی آصف کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں جاوید رحیم شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی میں بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکا ہے۔

- Advertisement -

جاوید رحیم بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سینئر ڈائریکٹر فوڈ اینڈ کوالٹی کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے گرفتار ایم پی اے کامران فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کا آگاہ کیا کہ ملزم اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے تاہم صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں