اشتہار

زرداری کا سراج الحق سے رابطہ، اقلیتی بل واپس لینے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور آصف علی زداری کے مابین ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر نے سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے اقلیتی بل کو واپس لینے کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے امیرجماعت اسلامی سے ٹیلی فونک گفتگو میں سندھ اسمبلی سے منظور شدہ اقلیتی بل کو واپس لینے کی یقین دہائی کروائی۔

ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو فون کیااور  انہوں نے سندھ اسمبلی کا مسلمان ہونے کے لیے عمر کی حد بارے پاس کردہ بل واپس لینے رضا مندی ظاہر کی۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ سندھ اسمبلی: 18 سال سے کم عمرشخص کے اسلام قبول کرنے پر پابندی ‘‘


سینیٹر سراج الحق نے آصف زرداری کے اس فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ صدر زرداری سے بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی برادری کے ہر فرد کا احترام کرتے ہیں خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔


مزید پڑھیں: ’’ سندھ اسمبلی میں ‘ہندو میرج’ بل منظور کرلیا گیا ‘‘


انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور مختلف مذاہب کو ماننے والے پاکستانی اپنے مذاہب پر آزادی سے عمل پیرا ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے آصف زرادری کی یقین دہانی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے سندھ اسمبلی سے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بل کی منظوری کے بعد مذہبی جماعتوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں