اشتہار

شہیدبینظیربھٹو کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : دختر مشرق ،سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 9ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے،جبکہ گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیاگیا ہے،جبکہ پنڈال میں پارٹی پرچم، ذوالفقار بھٹو،بینظیر بھٹو،مرکزی قیادت کی تصاویر اور بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

مرکزی تقریب سے سابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین اور مقررین خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ کی سخت سیکیورٹی کےلیےواک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں،جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےسے بھی نگرانی کی جائے گی۔

جیالوں کی بڑی تعداد بھی برسی میں شرکت کےلیےگڑھی خدا بخش آرہی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں سے جیالےقافلوں کی صورت میں لاڑکانہ کی طرف رواں دواں ہیں۔

ملک بھر کےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی پیپلز پارٹی کے زیراہتمام قرآن خوانی، دعائیہ تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکرے، تعزیتی اجتماعات اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:شہید بی بی کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں، آصف علی زرداری

واضح رہے کہ سابق صدر ِ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کےخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم شہید بینظیر بھٹو کوخراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں جن کا وژن ایک جدید،ترقی پسند اور خوشحال پاکستان تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں