اشتہار

امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں نے برف کی چادراوڑھ لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی شمالی ریاستوں نے برف کی چادراڑھ لی ، سڑکیں ہو یا درخت سب پر سفیدی چھا گئی ہے۔

امریکی ریاست پینسلوینیا میں برفافی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، مختلف علاقوں میں چھ سے بارہ انچ برفباری ہوئی، برف باری سے سڑکوں پر پھسلن سے کئی حادثات رونما ہوئے، ہائی ویزبند کردئیے گئے جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

us5

- Advertisement -

ریاست میسا چوٹس میں شدید برفباری سے ہر شے برف سے ڈھک گئی اور لوگوں نے برفباری کا مزہ لینے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کیا، کسی نے اسکینگ کی تو کوئی برف پر کھیلتا نظر آیا ۔

us-2

شمالی ریاستیں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا ان دنوں قطب شمالی سے آنے والی شدید سرد ہواوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ برف باری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔

us-3

us4

شمالی ڈکوٹا میں ہونے والی برف باری سے روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، بسمارک شہر میں بتیس سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سڑکوں پر برف جم جانے سے ٹریفک کا نظام بھی معطل ہوا ہے۔

us1

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں